صوبیدار میجر عبدالسلیم

خانزادہ برادری کی خدمات کی اگر بات کی جائے تو صوبیدار عبدلسلیم کا نام قابل زکر ہے۔آپ نے خانزادہ برادری کیلئے بے پناہ خدمات سر انجام دی آپ نے بطور صوبیدار میجر پاکستان آرمی سے 1982میں ریٹائرڈ ہوئے ۔ریٹائرمنٹ کے بعد آپ نے اپنی زندگی خانزادہ برادری کی فلاح وبہبود کے لیے وقف کردی ، آپ 1986سے خانزادہ ایجوکیشنل کمیٹی کے ساتھ منسلک رہے اور بعد میں آپ خانزادہ ہاسٹل حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر اور 1996میں خانزادہ ایجوکیشنل کمیٹی کے صدر بنے اور تاحیات آپ خانزادہ ایجوکیشنل کمیٹی کے صدر رہے ۔آپ کا انتقال سنہ 2014میں ہواآپ کا نام خانزادہ برادری کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔