خانزادہ ہاسٹل حیدرآباد

خانزادہ ہاسٹل حیدرآباد دور دراز سے آ ئے خانزادہ برادری کے طلباء کو حیدرآباد شہر میں سستی اور معیاری رہائشی سہولیات مہیا کررہا ہے ۔ خانزادہ ہاسٹل حیدرآبادکی بنیاد1986میں سیٹھ کبیر خانزادہ اور برادری کے دیگر نامور شخصیات نے رکھی۔ خانزادہ ہاسٹل حیدرآباد سے سینکڑوں فار غ وتحصل طلباء نجی و سرکاری اداروں میں پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں خانزادہ ہاسٹل حیدرآبادمیں رہائش پزیرطلباء مختلف تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ہیں جس میں مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو،یونیورسٹی آف سندھ جامشورو، لیاقت یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنس جامشورو، سندھ ایگریکلچرل یونیورسٹی ٹنڈوجام،اسراء یونیورسٹی حیدرآباد اور نجی کالجز شامل ہیں۔